بیجنگ (شِنہوا) چین میں موسم بہار تہوار کے بعد بڑھتی طلب اور مارکیٹ کی مضبوط بحالی کے سبب فروری میں استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں تقریباً 14 لاکھ 60 ہزار استعمال شدہ گاڑیوں کے مالکان تبدیل ہوئے جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 35.48 فیصد زائد ہیں۔
رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران چین میں 27 لاکھ سے زائد استعمال شدہ گاڑیوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 5.68 فیصد زیادہ ہے۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ استعمال شدہ کاروں کی مارکیٹ نے فروری میں مضبوط رفتار حاصل کی اور یہ بڑھتی ہوئی طلب مارکیٹ کے لئے بڑے مواقع لائے گی۔ چین کی نئی پالیسی اس شعبے میں بڑے پیمانے پر اور معیاری کاروباری آپریشنز کی حوصلہ افزائی کے لئے مارکیٹ میں مثبت ترقی کو فروغ دے گی۔
ایسوسی ایشن نے مارکیٹ میں مستقبل کے امکانات بارے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعمال شدہ کار کمپنیوں کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ مارکیٹ بھی اسی طرح بتدریج بحالی کی توقع کرے گی۔