• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین بے شمار مواقع فراہم کررہا ہے، سی ای او ڈی ایچ ایل ایکسپریستازترین

March 11, 2024

بون، جرمنی (شِنہوا) بین الاقوامی لاجسٹکس کمپنی ڈی ایچ ایل ایکسپریس کے گلوبل چیف ایگزیکٹیو آفیسر جان پیئرسن نے کہا ہے کہ چین میں مواقع اور اختراع کی کوئی حد نہیں ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں جان پیئرسن نے کہا کہ کچھ بڑی چینی ای کامرس کمپنیاں ڈی ایچ ایل کی صارف بن چکی ہیں اور وہ عالمی مارکیٹ میں ڈی ایچ ایل کا حصہ بڑھا سکتی ہیں جبکہ گزشتہ 3 برس کے دوران چین میں ان کا کاروبار غیرمعمولی طور پر وسیع ہوا ہے۔

ڈی ایچ ایل گروپ کے شائع کردہ ایک سروے کے مطابق  ڈی ایچ ایل دنیا کی معروف لاجسٹکس کمپنیوں میں سے ایک ہے، اس کا 2021 میں عالمی مارکیٹ میں حصہ 43 فیصد تھا جسے کمپنی نے کامیابی سے بڑھاکر 47 فیصد تک پہنچا دیا جس کی بڑی وجہ چین میں اس کا تیزی سے پھیلتا ای کامرس کاروبار ہے۔

چین کی مارکیٹ کے کھلے پن  نے ڈی ایچ ایل کو نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے ہیں۔ چین دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں ڈی ایچ ایل نے الیکٹرک اور ہائیڈروجن ٹرک اپنے بیٹرے میں شامل کررکھے ہیں۔

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خود مختار خطے کے شہر چھن ژو کی چھن ژو بندرگاہ پر مال اتارنے کے لئے بحری جہاز لنگرانداز ہورہا ہے۔ (شِنہوا)

چین میں ڈی ایچ ایل کے 8 ہائیڈروجن ٹرکوں پر مشتمل بیڑے کا مجموعی آپریشنل سفر 20 ہزار کلومیٹر تک ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 170 ٹن تک کمی کرسکتے ہیں۔