بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی معیشت کو پائیدار بحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے باقی دنیا کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرتے ہوئے باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے رشتےکو مضبوط کرے گا۔
صدر شی نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کے عالمی تجارتی سربراہی اجلاس سے بذریعہ ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صدر شی نے کہا کہ چین مختلف ممالک کی ترقیاتی حکمت عملی اور تعاون کے اقدامات کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دے گا،بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک کے ساتھ خدمات کی تجارت اور ڈیجیٹل تجارت کےتعاون کو مضبوط کرے گا، وسائل اور پیداواری عوامل کے سرحد پار بہاؤ کو آسان بناتے ہوئے اقتصادی تعاون کے لیے مزید شعبوں کو فروغ دے گا۔