• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین باہمی مفید تعاون کو فروغ دیتے ہوئے انصاف کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا: وزیر خارجہتازترین

March 07, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین انصاف کو برقرار رکھنے اور  باہمی طور پر مفید تعاون کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کو پورا کرے گا۔

 یہ بات چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے 14ویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کے موقع پر جمعرات کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ 2024 میں چین امن کی ایک آزاد خارجہ پالیسی پر قائم رہے گا اور اپنی قومی خودمختاری اور وقار کی مضبوطی سے حفاظت کرے گا۔

2023 میں چین کی سفارتی کاوشوں کا جائزہ لیتے ہوئے، وانگ یی نے کہا کہ ملک نے بین الاقوامی یکجہتی اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے ہیں، مختلف بحرانوں اور چیلنجوں کے حل کی پیشکش کی ہے، اور عالمی امن اور ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے جس سے چین کے سفارتی نظریہ اور عمل میں نئی بنیاد پڑی ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ چین بڑی طاقتوں کے ساتھ مستحکم تعلقات برقرار رکھے گا، ترقی کے لیے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ ہاتھ ملاے گا، اور عالمی جنوبی خطے کے ساتھ احیاء  کے فروغ کے لیے کوشش کرے گا اور  حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات میں جمہوریت کو فروغ دے گا۔

وانگ یی نے کہا کہ چین علاقائی  اور عالمی اہمیت کے مسائل کے لیے اپنے طور پر مزید حل فراہم کرنے کی کوشش کرے گا اور اپنی ترقی کے ساتھ دنیا کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔