بیجنگ(شِنہوا)چین میں ہفتہ کو ختم ہونے والے موسم بہار کے تہوار کی آٹھ روزہ تعطیلات کے دوران مقامی سطح پر47 کروڑ 40 لاکھ سیاحتی دورے ریکارڈ کئے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت 34.3 فیصد زیادہ ہیں۔
چینی وزارت ثقافت اور سیاحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیاحوں نے اپنی تعطیلات کے دوران مقامی دوروں پر تقریباً 632.7 ارب یوآن (تقریباً 89.07 ارب ڈالر) خرچ کیے جو گزشتہ سال کی نسبت 47.3 فیصد زائد ہے۔