بیجنگ(شِنہوا)چین میں بہار تہوار کی مناسبت سے اختتام پذیر ہونے والی آٹھ روزہ تعطیلات کے دوران مسافروں کے اندرون و بیرون ملک تقریباً 1 کروڑ 35 لاکھ20 ہزار سفری دورے ریکارڈ کئے گئے جو گزشتہ سال ان تعطیلات کے دوروں کی نسبت 2.8 گنا زیادہ ہے۔
چین کی قومی امیگریشن انتظامیہ نے بتایا کہ چین بھر میں سرحدوں کا معائنہ کرنے والے اداروں نے اس عرصے کے دوران یومیہ اوسطاً تقریباً 16 لاکھ 90 ہزار اندرون و بیرون ملک سفری دوروں کا انتظام سنبھالا۔
انتظامیہ کے مطابق تعطیلات کے دوران ملک میں آمد ورفت پر مبنی تفریحی دورے 2019 کے 90 فیصد کی سطح پر واپس آ گئے۔
سرحدوں کا معائنہ کرنے والے اداروں نے ذرائع آمد و رفت کی 4 لاکھ 59 ہزار وہیکلز کی جانچ پڑتال کی جن میں بحری جہاز، ریل گاڑیاں اور کاریں شامل ہیں جو 2023 میں اسی عرصے کی نسبت 1.6 گنا زیادہ ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سمندری بندرگاہوں، زمینی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر کسٹم کلیئرنس کا نظام مستحکم اور منظم انداز میں فعال رہا اور مجموعی زمینی سفری دوروں میں صوبہ گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ سے زمینی بندرگاہوں کے ذریعے سرحد پار سفری دورں کا حصہ73.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔