• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ۔ بھارت سرحدی صورتحال کا جلد تصفیہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، چینی ترجمانتازترین

March 14, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین۔ بھارت سرحد پر صورتحال کا جلد تصفیہ دونوں ملکوں کے مشترکہ مفاد میں ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک جلد از جلد سرحدی مسائل کا ایسا حل تلاش کریں گے جو دونوں کو قابل قبول ہو۔

ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ کے دوران چین ۔ بھارت تعلقات کی موجودہ صورتحال سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے حالیہ بیانات پر میڈیا رپورٹس کے ردعمل میں کہی۔

وانگ نے کہا کہ چین اور بھارت دونوں تسلیم کرتے ہیں کہ چین ۔ بھارت سرحدی صورتحال کا جلد تصفیہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین پرامید ہے کہ فریقین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان مشترکہ مفاہمت اور متعلقہ معاہدوں کی روح پرعمل کرتے ہوئے سفارتی اور فوجی ذرائع سے  رابطے برقراررکھیں گے اور متعلقہ سرحدی مسائل کا ایساحل تلاش کریں گے جسے دونوں فریق قبول کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ چین متعدد مرتبہ اس بات پر زور دے چکا ہے کہ سرحدی تنازع چین ۔ بھارت مجموعی تعلقات کی عکاسی نہیں کرتا ہے اور اسے دوطرفہ تعلقات میں مناسب طریقے سے حل کرنا چاہئے۔

وانگ نے کہا کہ چین پرامید ہے کہ بھارت بھی چین کے ساتھ اسی رخ پر کام کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک اعتبار سے اعلیٰ سطح اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھے گا۔

وانگ نے مزید کہا کہ فریقین کو باہمی اعتماد کو بڑھاتے ہوئے غلط فہمیوں اور غلط فیصلوں سے بچتے ہوئے بات چیت اور تعاون میں پیشرفت اور رکاوٹیں کھڑی کرنے سے گریز کرنا ،  اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرکے اور تنازعات پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح ہم دو طرفہ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم ترقی کی راہ پر لے آئیں گے۔