• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات اورمعیار بہتر بنائے گاتازترین

June 16, 2024

چھانگ شا(شِنہوا)چین بھر میں کثیر الجہتی ذرائع  سےبچوں کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی اور معیار کو بہتر بنایا جائے گا اور اس شعبے کیلئے اداروں کے درمیان نگرانی کا ایک جامع نظام قائم کریگا۔

یہ بات قومی کمیشن نے بتائی۔ چین میں کنڈرگارٹنزمیں عموماََ 3 سے 5 سال کے بچوں کو داخل کیا جا تاہے۔بچوں کی دیکھ بھال کی ان نئی خدمات کے تحت اب 3 سال سے کم عمر بچوں کو داخل کرنے کیلئے بھی تیاری کی گئی ہیں،چین میں 3 کروڑ بچے 3 سال سے کم عمر کے ہیں۔

این ایچ سی کے اہلکار یانگ وین زوانگ نے  صوبہ ہونان کے شہر چھانگ شا میں ایک ماہ تک جاری رہنے والی قومی چائلڈ کیئر سروسز کی تشہیری مہم کا آغاز کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ایک سروے سے علم ہوا ہے کہ 30 فیصد سے زیادہ خاندان جن کے بچے 3 سال سے کم عمر کے ہیں، کو بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی دیکھ بھا ل کی مناسب خدمات کی فراہمی قومی سطح پرشرح اموات میں کمی میں مدد گا ثابت ہو گی ،خواتین کو روزگار ملے گااور شیر خوار اورچھوٹے بچوں کی نشونما میں بہترئی ہو گی۔