• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، بچوں کیلئے 21 ادویات کی مارکیٹ میں داخلے کی منظوریتازترین

June 02, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی  نیشنل میڈیکل پروڈکٹ ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ اس نے اس سال بچوں کیلئے 21 ادویات کی مارکیٹ میں داخلے کی منظوری دے دی ہے جبکہ اس تیزتر داخلے کے لیے تقریباً ایک تہائی ادویات کو ترجیح دی گئی ہے۔

حالیہ سالوں میں انتظامیہ نے تحقیق اور ترقی ،بچوں کیلئے ادویات کی پیداوار اور منظوری کیلئے اپنی پالیسی سپورٹ کو تیز کیا ہے جس  کے نتیجے میں زیادہ ادویات کی مارکیٹ داخلے کی منظوری ملی ہے۔

اعداد و شمار   کے مطابق2019 سے لے کر اب تک انتظامیہ نے بچوں کے لیے 271 ادویات کی منظوری دی ہے۔

بچوں کیلئے  فوری ضرورت کی ادویات کے کلینکل  استعمال  کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے انتظامیہ نے گرین لائٹنگ کا جائزہ لینے اور منظوری کے طریقہ کار کے دوران متعلقہ کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے تحقیق و ترقی کے اداروں سے قریبی رابطہ برقرا رکھا ہے۔

بچوں کیلئے ادویات کے کلینکل استعمال کے تحفظ کو بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ نے بچوں کے لیے مخصوص معلومات کو کنٹرول کرنے کی غرض سے ایک آزمائشی قاعدہ جاری کیا ہے جسے متعلقہ منظور شدہ ادویات کے پیکج کے اندر شامل کیا جائے گا۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ بچوں کے لئے ادویات کی ترسیل یقینی بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی،ان ادویات کے جائزے اور منظوری کیلئے زیادہ ترجیح پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنائے گی اور متعلقہ املاک دانش  کے حقوق کے تحفظ کا عمل تیز کریگی۔