بیجنگ (شِنہوا) چین کی بِگ ڈیٹا مارکیٹ ملک کی اقتصادی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کی وجہ سے آ ئندہ سالوں میں توسیع جاری رکھے گی۔
گلوبل مارکیٹ ریسرچ فرم انٹرنیشنل ڈیٹا کوآپریشن کی رپورٹ کے مطابق چین کی بِگ ڈیٹا مارکیٹ میں 2022 کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تقریباً 17 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بِگ ڈیٹا مارکیٹ میں حکومتوں، بینکاری، پیشہ ورانہ خدمات اور ٹیلی کمیونیکیشن کی مد میں مجموعی اخراجات کا 60 فیصد سے زائد خرچ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق توقع کی جاتی ہے کہ چین کی بِگ ڈیٹا مارکیٹ 2026 تک حجم کے لحاظ سے دنیا کی مجموعی مارکیٹ کا 8 فیصدہو گی۔