• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، بحری جہاز پُل سے ٹکرانے کا واقعہ عملے کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا، ابتدائی تحقیقاتتازترین

February 23, 2024

گوانگ ژو(شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں حالیہ بحری جہازکے  ایک پُل کے ساتھ  ٹکرانے کی وجہ عملے کی غلطی تھی۔

یہ انکشاف بتدائی تحقیقات میں کیا گیا ہے۔بحری جہاز کےٹکرانے سے پُل ٹوٹ گیا تھا اور اس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

گوانگ ژو کی میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے نائب سربراہ ین چھیانگ نے کہا کہ عملے کی غلط کارروائی کی وجہ سے، مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 5 بج کر 30 منٹ پر ایک کنٹینر بحری جہاز کا   ڈھانچہ  سب سے پہلے نان شا ضلع  میں لی شین شا پل کے 18نمبر  پایہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں بحری جہاز  19  نمبر پایہ سے ٹکرا گیا اور پھر پل کے ایک حصے میں دراڑ پڑ گئی۔

گوانگ ژو کے ٹرانسپورٹ بیورو کے چیف انجینئر ژو شیاؤ جیانگ نے کہا کہ   19 نمبر پایہ اور اس سے منسلک ڈھانچے کو ممکنہ حفاظتی خطرات کے پیش توڑ دیا جاءےگا تاکہ سلامتی سے متعلق خدشات کو دور کیا جاسکے۔

اس پل سے منسلک ایک جزیرے  کے رہائشی 9 ہزار 1سو کے قریب افراد کے  سفر اور نقل و حمل کے لیے کشتیوں اور بسوں کا انتظام کردیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ان کے لیے پانی اور خوراک مہیا کر دی گئی ہے اور پانی کی سپلائی کی ٹوٹی ہوئی پائپ لائن کی مرمت کی جا رہی ہے۔