• Columbus, Unknown
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین بی آر آئی کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی اور انسانیت کی فلاح کو فروغ دے گا،چینی عہدیدارتازترین

February 14, 2023

فائل فوٹو:کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولئی  بیجنگ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کے سینئر عہدیدار لی شولئی نے منگل کو بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے درمیان میڈیا تبادلوں کے بین الاقوامی فورم سے خطاب کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) کو گزشتہ 10 برسوں کے دوران عالمی سطح پر عوامی پزیرائی ملی ہے۔ انہوں نے میڈیا آؤٹ لیٹس پر زور دیا کہ مشترکہ طور پر مواقع سے فائدہ اٹھانے، چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور زیادہ خوشحالی کے حصول  کے لیے  تصورات کو فعال طور پر فروغ دیا جائے۔ لی نے کہا کہ چین پُرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے معاشی کھلے پن کی باہمی مفاد پر مبنی حکمت عملی پر کاربند رہے گا اور بی آر آئی کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دے گا۔ 33 ممالک اور خطوں کے مرکزی اہمیت کے حامل 54 ذرائع ابلاغ  اداروں کے 120 سے زائد مہمانوں نے فورم میں شرکت کی، جس کا اہتمام چائنہ میڈیا گروپ نے ذاتی حیثیت میں  شرکت کے ساتھ ساتھ  ویڈیو لنک کے ذریعے کیا۔