• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، بڑی انٹرنیٹ کمپنیز کے منافع میں نمایاں اضافہتازترین

August 02, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیز کے منافع میں سال کی پہلی ششماہی کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران بڑی انٹرنیٹ کمپنیز کا مجموعی منافع گزشتہ سال کی نسبت 27.6 فیصد بڑھ کر 63.96 ارب یوآن (تقریباً 8.97 ارب امریکی ڈالرز) رہا۔

ان کی مشترکہ کاروباری آمدنی 643.3 ارب یوآن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 2.6 فیصد زیادہ ہے۔

 بنیادی طور پر آن لائن فروخت کی خدمات پیش کر نے والے کاروباری اداروں کی انٹرنیٹ کاروبار کی آمدنی میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 37.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بڑی انٹرنیٹ کمپنیز اور متعلقہ خدمات کی کمپنیز کی سالانہ کاروباری آمدنی کم از کم 2 کروڑ یوآن ہے۔