شین ژین (شِنہوا) چین کی معروف نئی توانائی گاڑیاں (این ای وی) بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی کمپنی لمیٹڈ کے 2022 کے دوران آمدنی اور خالص منافع دونوں میں اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق اس کا خالص منافع 16.62 ارب یوآن (تقریباً 2.4 ارب امریکی ڈالرز) رہا، جو گزشتہ سال کی نسبت 445.86 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال اس کی آمدنی 96.2 فیصد بڑھ کر تقریباً 424 ارب یوآن ہوگئی۔
کمپنی کے مطابق 2022 میں آٹوموبائلز اور آٹو مصنوعات کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت مضبوط اضافہ ہوا جس سے آمدنی میں نمایاں بہتری آئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی وائی ڈی 2022 میں عالمی این ای وی فروخت میں پہلے نمبر پر رہی۔ گزشتہ سال کمپنی کا مقامی این ای وی مارکیٹ شیئر 27 فیصد تھا، جو 2021 کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد زیادہ ہے۔
بی وائی ڈی نے 2022 میں اپنی غیر ملکی مارکیٹس کی ترقی کو تیز کردیا ، اس کی نئی توانائی مسافر کاریں آسٹریلیا ، جاپان اور برازیل جیسی مارکیٹوں میں داخل ہوئیں۔