نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوب میں واقع گوانگ شی ژوانگ خوداختیار خطے میں واقع بیبو خلیج بندر گاہ میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کارگو کی نقل وحمل 6 کروڑ 87 لا کھ 70 ہزار ٹن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 5.5 فیصد زائد ہے۔
بیبو خلیج بندر گاہ گروپ کے مطابق بندرگاہ نے 16 لاکھ سے زیادہ بیس فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یو)کے کنٹینرز نمٹائے جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 14.7 فیصد زائد ہیں۔
گروپ کے مطابق کنٹینر جہازوں کے رات کے وقت قرنطینہ اور جہازوں کے لنگر انداز ہونے کے وقت کو بچانے کے لئے بندرگاہ کی طرف سے نافذ کردہ نئے آپریشن کی بدولت برتھ کے لئے انتظار کے وقت میں گزشتہ سال کی نسبت 44 فیصد کمی واقع ہوئی۔
اس سے کنٹینر جہازو ں کے سامان لادنے اور ا تارنے کی کارکردگی میں پہلی سہ ماہی کے دوران ایک سال قبل کے مقابلے میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔
رواں سال کے آغاز سے بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بہتری آرہی ہے ،کئی پورٹل کرینز کو استعمال میں لایا گیا ہے جس سے مجموعی طو ر پر فعال کارکردگی میں بہت بہتری ہوئی ہے۔
گوانگ شی میں و اقع بیبو خلیج بندر گاہ نئے عالمی زمینی۔سمندری تجارتی راہداری میں اہم ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر کام کرتی ہے جو چین کے مغرب میں واقع صوبائی علاقوں اور سنگاپور کی طرف سے ایک مشترکہ طور پر تعمیر کردہ تجارتی و نقل وحمل کی گزرگاہ ہے۔