• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، بیجنگ کےسیلاب سے متاثرہ تقریباً 60 فیصد دیہات میں بجلی کی فراہمی بحالتازترین

August 07, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سیلاب سے متاثرہ 270 دیہات میں سے 60 فیصد میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے جن میں فانگشان، مینٹوگو اور چھانگ پھنگ شامل ہیں۔

بیجنگ میں بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں فانگشان اور مینٹوگو شامل ہیں۔

فانگشان کے شہری علاقوں کے تمام 16 رہائشی حلقوں میں بجلی بحال ہو گئی ہے جہاں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔

اسٹیٹ گرڈ بیجنگ الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق بجلی کے جنریٹرز اور ایمرجنسی  گاڑیوں کے ساتھ تقریباً 4 ہزار 620 کارکنوں کو پاور گرڈ پر مزید مرمت اور بحالی کے کام کے لئے فنگشان اور مینٹوگو بھیجا گیا ہے۔