• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، بیجنگ میں بارش سے تباہ شدہ سڑکوں کی بحالی کا عمل تیزتازترین

August 06, 2023

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں فانگ شان اور مینتوگو میں تباہ شدہ اہم سڑکوں کی بحالی کام تیز کردیا گیا ہے جس کا مقصد ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں معاونت کرنا ہے۔

چینی حکام نے طوفان سے ہونے والی موسلا دھار بارش کے ردعمل میں بڑے پیمانے پر بچاؤ کے ساتھ امدادی کارروائیاں شروع کی تھیں۔

 بیجنگ میں گزشتہ چند روز میں 140 برس قبل ریکارڈ  کو مرتب کئے جانے کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کی سب سے شدید بارش ہوئی ہیں جس سے شہر میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔

بیجنگ میں کاؤنٹی سطح سے اوپر کل 93 شاہراہوں کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے جو کہ تمام مضافاتی علاقوں میں واقع ہیں۔

مقامی حکام نے بتایا کہ بیجنگ میں تباہ شدہ سڑکوں کی بحالی کا کام اب بھی شدید دباؤ کا شکار ہے۔ تقریباً 840  دیہی اور 3 شہری سڑکوں کو بھی سیلابی پانی سے نقصان پہنچا ہے۔

 افرادی قوت اور بڑی مشینری کی کمک ،24 گھنٹے کام اور بہتر موسم جیسے سازگار عوامل کی بدولت سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔