بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں ایک نئی لائن کی تعمیر اور 2 لائنوں کے نئے حصوں کے فعال ہونے کے بعد رواں سال کے اختتام تک بیجنگ کے میٹرو نیٹ ورک کی لمبائی 837 کلومیٹر سے زائد ہوجائے گی۔
بیجنگ میجر پروجیکٹس کنسٹرکشن ہیڈ کوارٹر آفس کے مطابق منصوبے کے تحت تعمیر کردہ نئی لائن بیجنگ کی پہلی میٹرو لائن نمبر 1 کی شاخ ہے جو شہر میں مشرق اور مغرب کے درمیان چلتی ہے۔
شہر کے مشرقی حصے میں لائن 17 کی شمالی توسیع اور شہر کے جنوب مغربی علاقے میں لائن 16 کا باقی حصہ رواں سال کے اختتام تک فعال ہوجائے گا۔
دفتر سے وابستہ یانگ چھنگ شان نے کہا کہ بیجنگ میٹرو نیٹ ورک بہتر بنانے کا کام جاری رہے گا تاکہ شہری علاقے میں دباؤ کم کیا جاسکے جبکہ بیجنگ -تیان جن - ہیبے خطے کی مربوط ترقی اور بیجنگ کے ذیلی مرکز ٹونگ ژو ضلع کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔