• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، بیجنگ میں پانی کی بچت کا نیا ضابطہ نافذ العملتازترین

March 01, 2023

بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ میں پانی کی بچت سے متعلق ایک نیا ضابطہ نافذ العمل ہوا ہے جس سے پانی کے تحفظ کی کوششوں کو مضبوط تر قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔گزشتہ حکم نامے کے مقابلے میں بدھ کو لاگو ہونے والا ضابطہ پانی کی بچت کے اقدامات کے قانونی فریم ورک کو اپ گریڈ کر تے ہوئے بہتر بناتا ہے اور انہیں پانی کے استعمال کے پورے عمل پر لاگو کرتا ہے۔اس ضابطے میں پانی کے ضیاع کی کارروائیوں  کے لیے مزید جامع قانونی سزائیں بھی شامل ہیں۔بیجنگ واٹر اتھارٹی کے ایک اہلکار ژانگ لیانگ نے کہا  ہے کہ ماضی میں ہمارے پاس زمین کی تزئین و آرائش اور آگ بجھانے کے لیے پانی کے غیر قانونی استعمال کے لئے سزا دینے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں تھی۔ اب نئے ضابطے میں واضح طور پر اس عمل کی سزا کا تعین کیا گیا ہے۔ژانگ نے کہا کہ پانی کی عوامی سہولیات کا پانی غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والے افراد اور اداروں کو بالترتیب 10ہزاریوآن(تقریبا 1 ہزار 446 امریکی ڈالرز)اور1لاکھ یوآن تک جرمانے کیے جائیں گے۔2کروڑ 10لاکھ سے زیادہ لوگوں کا  شہر بیجنگ  طویل عرصہ سے پانی کی کمی سے پریشان رہا ہے۔شہر کے لئے فراہمی آب کا ایک بڑا حصہ اب جنوب سے حاصل کیا جاتا ہے۔بیجنگ واٹر اتھارٹی کے مطابق پانی کا رخ جنوب سے شمال کی جانب  موڑنے کے منصوبے نے 2014 سے 2022 تک ملک کے جنوب میں بڑے دریاں سے 8.4 ارب  کیوبک میٹرز پانی کو ملکی دارالحکومت میں منتقل کیا ہے۔