بیجنگ (شِںہوا) بیجنگ میں مسافروں کو اب کارڈ سوائپ کرنے یا کیو آر کوڈ اسکین کرنے کی ضرورت نہیں کیو نکہ اب مسافر سب وے میں ہتھیلی کو اسکین کرکے "خالی ہاتھ" داخل ہو سکتے ہیں یا باہر نکل سکتے ہیں۔
بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ بیجنگ ڈاشنگ ہوائی اڈے سے منسلک ڈا شنگ ایئرپورٹ ایکسپریس پر نئی ٹیکنالوجی کے اطلاق کا ایک آزمائشی پروگرام شروع کیا گیا۔
مسافراسٹیشن کی ٹکٹ مشینز پر اپنی ہتھیلی کی معلومات کا اندراج کرکے اور چین کی مقبول میسجنگ ایپ وی چیٹ کی مدد سے استعمال کی اجازت ملنے کے بعد اسٹاپس پر ٹکٹس گیٹس سے گزرنے کے لئے اپنی ہتھیلی دکھاسکتےہیں جس کے بعد باہر نکلنے پر فیس خودبخود منہا ہوجائے گی۔
کمیشن نے کہا کہ ٹکٹ گیٹس صارف کی ہتھیلی کے پرنٹ اور رگوں کو بغیر رابطے کو پہچانتے ہیں۔ اگر مسافروں کے فون کی بیٹری ختم ہوجائے یا پھر ان کے پاس نقد رقم نہ ہو تو یہ مسافروں کو سب وے ٹرین میں سوار ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔
کمیشن نے کہا کہ صارف کی معلومات کے تحفظ کے لیے ڈیٹا ماسکنگ اور انکرپشن ٹیکنالوجیز کا اطلاق کیا گیا ہے۔