بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں طوفانی بارشوں سے 11 افراد ہلاک اور 27 لاپتہ ہوگئے ہیں۔
شہر کے فلڈ کنٹرول اینڈ ڈراؤٹ ریلیف ہیڈ کوارٹرز نے منگل کے روز بتایا کہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مینٹوگو میں 4 اور فانگ شان میں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ضلع چھانگ پھنگ میں 4 اور ضلع ہائی ڈیان ایک ہلاکت ہوئی۔
لاپتہ 27 افراد میں سے 13 مینٹوگو ، 10 چھانگ پھنگ اور 4 فانگ شان سے تعلق رکھتے ہیں۔
ہیڈ کوارٹرز کے مطابق طوفان ڈوکسوری کے باعث شہر خاص طور پر مغربی ، جنوب مغربی اور جنوبی حصوں میں 29 جولائی سے مسلسل موسلا دھار بارش ہوئی۔
منگل کی صبح 6 بجے تک بیجنگ میں اوسطاً 257.9 ملی میٹرز بارش جبکہ شہری علاقے میں اوسطاً 235.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مینٹوگو اور فان شان میں اوسطاً بارش بالترتیب 470.2 ملی میٹرز اور 414.6 ملی میٹر تک پہنچ گئی۔
بارش کے سبب شہر سے اب تک تقریباً 1 لاکھ 27 ہزار رہائشیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔