• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، بیجنگ سے اگست کے دوران 40 ہزار سے زائد گاڑیایوں کی در آمدتازترین

September 13, 2023

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں اگست کے دوران گاڑیوں کی درآمد میں بہتری کا سلسلہ اور رواں سال پہلی بار ماہانہ درآمدات 40 ہزار یونٹس سے زائد رہی ہے۔

بیجنگ کسٹمز نے بتایا کہ چینی دارالحکومت نے گزشتہ ماہ 43 ہزار گاڑیاں درآمد کیں جو گزشتہ برس کے ماہانہ اوسط 45 ہزار یونٹس کے قریب ہیں جو کہ مسلسل 6 ماہ سے ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ہے۔

 2023 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران شہر کی درآمدات اور برآمدات مجموعی طورپ 23.9 کھرب یوآن (تقریباً 332 ارب امریکی ڈالر) رہیں  جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 3 فیصد زائد اور ملک کی مجموعی بیرونی تجارت کا 8.8 فیصد ہے۔

اس عرصے میں درآمدات 1.8 فیصد اضافے سے 20 کھرب یوآن اور برآمدات 9.3 فیصد اضافے سے 391 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔

جنوری سے  اگست کی اس مدت میں شہر کے سرفہرست 5 تجارتی شراکت دار یورپی یونین ، امریکہ ، جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم ، آسٹریلیا اور برازیل تھے۔