بیجنگ (شِںہوا) ریاستی کونسل نے بیجنگ ژونگ گوان تسون جامع بانڈڈ زون کے قیام کی باضابطہ طور پر منظوری دیدی ہے۔
بیجنگ کسٹم کے سربراہ ژانگ جی پھنگ نے اہم سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں بارے ژونگ گوان تسون فورم 2023 کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ جامع بانڈڈ زون میں تحقیق اور ترقی اور اختراع شامل ہوگی۔
رواں سال ژونگ گوانگ کن فورم منگل کو بیجنگ کے اختراعی مرکز ژونگ گوان تسون میں اختتام پذیر ہوا ۔ اسے "چین کی سلیکون ویلی" بھی کہا جاتا ہے۔
بیجنگ بلدیاتی حکومت نے جولائی 2022 میں ژونگ گوان تسون جامع بانڈڈ زون کے قیام کے لئے باضابطہ طور پر ریاستی کونسل کو درخواست دی تھی۔
ضلع ہائی ڈیان میں واقع اس زون کا طے شدہ رقبہ 0.4 مربع کلومیٹر سے زائد ہوگا۔