• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین بیلٹ اینڈ روڈ اور تاجکستان کی قومی ترقیاتی حکمت عملی کے درمیان ہم آہنگی مضبوط بنائے گا،صدر شیتازترین

July 05, 2024

دوشنبے(شِہنوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین 2030 تک  بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو اور تاجکستان کی قومی ترقیاتی حکمت عملی کے درمیان ہم آہنگی  کو مضبوط بنانے کیلئے تا جکستان کیساتھ  ملکرکام کرے گا جو ان کی متعلقہ ترقی اور بحالی کو بڑھانے کیلئے ٹھوس قدم ہے۔

انہوں نے یہ بات تاجک میڈیا میں شائع ہونے والے اپنے دستخط شدہ مضمون میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ چین اور تاجکستان قومی ترقی اوربحالی کے اہم مرحلے میں ہیں۔چین اعلی میعار کی ترقی کی پیروی کر رہا ہے  اور اعلی معیار کے کھلے پن کو توسیع دے رہا ہے۔چینی عوام چین کو ہر اعتبار سے عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے  اور تما م محازوں پر چینی جدیدیت کے راستے کے ذریعے چینی قوم کی عظیم  بحالی پر پیش قدمی کیلئے متحد ہو کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجکستان 2030 تک جمہوریہ تاجکستان کی   قومی ترقیاتی حکمت عملی کوعملی جامہ پہنانے  کیلئے اس راہ پر  بڑی  پیشرفت کر رہا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وہ تاجک صدر امام علی رحمان کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے منتظر ہیں تاکہ قریبی تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔  

  یہ دستخط شدہ مضمون چین اور تاجکستان کے تعلقات کے روشن مستقبل کے لئے مل کر کام کرنے کے عنوان سے نرودنیا گزیٹا اخبار اور سرکاری خبر رساں ایجنسی کھووار میں شائع ہوا  ہے۔