• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، بیمہ اداروں کو بارش سے نقصانات کے 18 ہزار 4 سو کلیمز موصولتازترین

June 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے  بیمہ اداروں  کو بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہونیوالے نقصانات کے 18 ہزار 4 سو کلیمز موصول ہوئے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 61 کروڑ 90 لاکھ یوان(تقریباً8 کروڑ 69 لاک40 ہزار ڈالر) کے  نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

قومی مالیاتی ریگولیٹری انتظامیہ  کے مطابق متعلقہ انشورنس اداروں نے تقریباً دس ہزار اہلکار اور پانچ ہزار سے زیادہ گاڑیاں آفت زدہ علاقوں میں بھیجی ہیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر دس کروڑ پچاس لاکھ یوآن کی بطور معاوضہ ادائیگی کی ہے۔

مسلسل بارشوں نے چین کے مشرقی اور جنوبی حصوں کو متاثر کیا ہے جس سے جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔