بیجنگ (شِنہوا) چین کے بیمہ اداروں کو حالیہ شدید بارشوں ، سیلاب اور ارضیاتی آفات سے متاثرہ 16 خطوں کے رہائش پذیر افراد کی جانب سے بڑی پیمانے پر کلیم موصول ہوئے ہیں۔
چین کی قومی مالیاتی نظم ونسق انتظامیہ کے مطابق 16 خطوں میں انشورنس اداروں کو اب تک 2 لاکھ 60 ہزار 600 کلیم موصول ہوئے ہیں جس میں مجموعی طور پر 9.78 ارب یوآن (تقریباً 1.37 ارب امریکی ڈالر) کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
بیمہ اداروں نے اب تک 1 لاکھ 14 ہزار کلیم نمٹائے ہیں جن کے ذریعے 1.45 ارب یوآن کی ادائیگی کی گئی۔
انتظامیہ نے بیمہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ درست تخمینوں ، ٹھوس تیاریوں، ہموار رابطوں، آسان طریقہ کار، تیز ادائیگیوں اور خصوصی خدمات سے مئو ثرخدمات پیش کریں۔