• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، بیمہ اثاثوں میں پہلی سہ ماہی کے دوران مستحکم اضافہتازترین

May 21, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر بیمہ شعبے کے مجموعی اثاثے 284 کھرب یوآن (تقریباً 40.4 کھرب امریکی ڈالرز) ہو گئے۔

قومی مالیاتی ضابطہ انتظامیہ کے مطابق یہ اعدادوشمار رواں سال کے آغاز سے 4.5 فیصد زائد ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بیمہ شعبے کی پریمیم آمدن ابتدائی 3 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 9.2 فیصد بڑھ کر 19 کھرب یوآن ہوگئی۔

اس مدت میں معاوضے اور ادائیگیاں 493.2 ارب یوآن تک پہنچ گئے  جو گزشتہ برس کی نسبت 9.3 فیصد زیادہ ہے۔