• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے لیے قومی ایکشن پلان برائے 25-2024 جاریتازترین

May 30, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے لیے ایک جامع  قومی ایکشن پلان برائے 25-2024 جاری کیا ہے، جو صحت عامہ کے ملکی نظام کو بہتر بنانے کے لیے 10 مخصوص اقدامات پر مشتمل ہے۔

بیماریوں پر کنٹرول اور بچاؤ کے قومی ادارے اور نو دیگر محکموں کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ اس منصوبے میں سانس کی شدید متعدی بیماریوں، بشمول کوویڈ-19 اور دیگر بڑی متعدی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

اس منصوبےکے تحت  2025 تک  تیزرفتار ردعمل، متعدی بیماریوں کی موثر نگرانی، قبل از وقت وارننگ اور ہنگامی ردعمل کی خصوصیات کے ساتھ بیماریوں پر کنٹرول اور روک تھام کا ایک جدید نظام قائم  کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت  شعبہ صحت کے لیے انتظامی قانون کے نفاذ اور انسداد امراض کے اداروں کی تحقیقی صلاحیتوں کو بہتربنانے کے ساتھ ساتھ شعبہ  طب سے وابستہ اہلکاروں کے لیے تعلیم اور تربیت کے نظام کو مضبوط بنایاجائے گا۔