بیجنگ (شِنہوا) چین نے دو صوبائی سطح کے علاقوں کو ملانے والی الٹرا ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔
مجموعی طور پر 1 ہزار 634 کلومیٹر پر محیط بجلی کی ترسیل کا منصوبہ چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود اختیار خطے سے شروع ہو کر وسطی صوبے ہونان میں ختم ہوتا ہے۔ یہ ملک بھر میں 6 صوبائی سطح کے علاقوں سے گزرتا ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ اس منصوبے میں ±800 کلوواٹ کی ریٹیڈ وولٹیج اور80 لاکھ کلو واٹ کی ریٹیڈ ٹرانسمیشن صلاحیت ہے جس میں مجموعی طور پر 28.1 ارب یوآن (تقریباً3.95 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق ایک بار مکمل ہونے کے بعد یہ ٹرانسمیشن لائن ہونان کو سالانہ 36 ارب کلو واٹ سے زیادہ بجلی فراہم کرے گی۔اس صوبے میں معاشی ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے بجلی کی مضبوط طلب ہے
یہ منصوبہ چین کے ریگستانوں اور بنجر زمینوں میں ہوا اور فوٹو وولٹک توانائی سمیت صاف توانائی کی ترقی کے قومی منصوبے کا حصہ ہے جو زیادہ تر ملک کے شمال مغربی حصوں میں واقع ہیں۔
چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2030 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو صفر کر دے گا اور 2060 تک کاربن غیر جانبداری حاصل کر لے گا۔