• Washington, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، بین الاقوامی کانفرنس میں عالمی جیو پارک اور بایوسفیئر ریزرو کی پائیدار ترقی پرماہرین کا تبادلہ خیالتازترین

June 16, 2024

چھانگ چھون(شِنہوا)چین کے صوبے جیلن کی پہاڑی  مقام چھانگ بائے میں ہونیوالی کانفرنس  میں اندرون و بیرون ملک سے آئے ہوئے 100 سے زیادہ حکومتی عہدیداروں،ماہرین،سکالرزاور تنظیموں کے نمائندوں نے عالمی جیو پارک اور بایوسفیئر ریزرو پائیدار ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔

دو روزہ چھانگ بائےشان گلوبل جیوپارک اور بایوسفیئر ریزرو کی پائیدار ترقی کی کانفرنس میں شرکا نے ماحولیاتی و حیاتیاتی تحفظ، انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ ترقی پر تبادلہ خیال کیا اور سیاحتی ترقی،سائنسی تحقیق،ماحولیاتی و حیاتیاتی تحفظ اور جیو پارک انتظام کے حوالے سے حالیہ کامیابیوں اور تجاویز کا تبادلہ کیا۔

مشرقی ایشیا کے لیے یونیسکو کے علاقائی دفتر کے ڈائریکٹر اور نمائندے شہباز خان نے اس موقع پر کہا کہ ہماری دنیا کو بے مثال چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان سے لے کر تیزی سے شہری آباد کاری اور وسائل کاغیرپائیدار استعمال شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں، جیو پارکس اور بایوسفیئر کے ذخائر پائیدار زندگی  کے ماڈل کے طور پر ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں، جہاں تحفظ اور ترقی متوازن ہےتاکہ فطرت اور لوگوں دونوں کو فائدہ پہنچ سکے۔

جیلین کے صوبائی جنگلات اور گھاس کے میدان کے بیورو کے سربراہ گاؤ ہائی زو نے کہا کہ قدرتی ذخائر کی پائیدار ترقی کو فروغ دینا مشترکہ ذمہ داری ہے جس کے لیے بین الاقوامی برادری، تمام سطحوں پر تنظیموں اور تحقیقی اداروں کو تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔