بیجنگ (شِنہوا) رواں سال کے آغاز سے چین کے بینکوں کے اثاثوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
قومی مالیاتی نظم ونسق انتظامیہ کے نائب سربراہ شیاؤ یوآن چھی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کے بینکاری شعبے میں مالیاتی اداروں کے اثاثے جولائی کے اختتام تک 4238 کھرب یوآن (تقریبا 594.3 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئے جو گزشتہ برس کی نسبت 7 فیصد زائد ہے۔
شیاؤ نے کہا کہ جولائی کے اختتام پراس شعبے کے غیرفعال قرض کا تناسب 1.61 فیصد رہا جو گزشتہ برس کے اسی مدت کی نسبت 0.08 فیصد کم ہے۔
شیاؤ نے مزید کہا کہ جون کے اختتام پر اس شعبے میں سرمایہ کے نقصان کا تناسب 15.53 فیصد تھا ، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس شعبے کے پاس خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ابھی کافی گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کے منظرنامے پر نگاہ رکھتے ہوئے انتظامیہ بینکوں کو اثاثوں کی ذمہ داری کا ڈھانچہ بہتر بنانے اور منافع بڑھانے کے لئے نئے ذرائع پیدا کرنے میں معاونت جاری رکھے گی۔