• Dallas, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، بجلی کے استعمال میں جون کے دوران 5.8 فیصد اضافہتازترین

July 21, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں بجلی کی کھپت جو اقتصادی سرگرمیوں کا ایک اہم پیمانہ ہے،میں گزشتہ ماہ جون کے دوران بڑا اضافہ ہوا۔

قومی توانائی کے ادارے کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ماہ بجلی کا استعمال گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.8 فیصد اضافے کے ساتھ 820ارب 50کروڑکلو واٹ آورز( کے ڈبلیو ایچ)تک پہنچ گیا۔

خاص طور پر، بنیادی اور دوسرے درجے کی صنعتوں کی طرف سے استعمال ہونے والی بجلی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 5.4 فیصد اور 5.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔خدمات کے شعبے میں بجلی کی کھپت میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا۔

رہائشی مقاصد کے لیے بجلی کا استعمال جون میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.2 فیصد اضافے سے 116ارب60کروڑ کلو واٹ آورز تک پہنچ گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک میں بجلی کا استعمال 8.1 فیصد بڑھ کر تقریباً46کھرب 60ارب کلو واٹ آورزہو گیا ہے۔