بیجنگ (شِنہوا) چین میں بجلی کی کھپت میں رواں سال کے پہلے دوماہ کے دوران مضبوط اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، اس عرصے کے دوران بجلی کا استعمال گزشتہ سال کے مقابلے میں11 فیصد اضافے سے15کھرب 30ارب کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گیا۔
خاص طور پربنیادی اور ثانوی صنعتوں کی جانب سے استعمال ہونے والی بجلی میں گزشتہ سال سے بالترتیب 11.1 فیصد اور 9.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ خدمات کے شعبے کی طرف سے استعمال ہونے والی بجلی میں 15.7 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے فروری تک ملک میں رہائشی مقاصد کے لیے بجلی کے استعمال میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔