بیجنگ (شِنہوا) چین میں بجلی کی پیداوار میں جولائی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 3.6 فیصد اضافہ ہوا اور جون کے مقابلے میں اضافے کی رفتار میں 0.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) کے مطابق ملک میں جولائی کے دوران بجلی کی یومیہ اوسط پیداوار 27.3 ارب کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گئی۔
این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق تھرمل پاور، نیوکلیئر پاور، ونڈ پاور اور سولر پاور کی پیداوار میں بالترتیب 7.2 فیصد، 2.9 فیصد، 25 فیصد اور 6.4 فیصد اضافہ ہوا۔
ملک کی پن بجلی کی پیداوار ایک سال قبل کے مقابلے میں 17.5 فیصد کم ہوئی جو جون کی نسبت 16.4 فیصد پوائنٹس کم ہے۔
این بی ایس کے مطابق چین کی بجلی کی پیداوار پہلے سات ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 3.8 فیصد بڑھ کر 50.1 کھرب کلوواٹ گھنٹے ہوگئی۔