بیجنگ (شِنہوا) چین اب تک 15 ہزار سے زائد بون میروعطیات کی سہولت فراہم کرچکا ہے جس میں سے 372 عطیات 30 ممالک اور خطوں میں مریضوں کودیئے گئے ہیں۔
چائنہ میرو ڈونر پروگرام (سی ایم ڈی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق اندراج شدہ اسٹیم سیل عطیہ دہندگان کی تعداد 10 اپریل تک 32 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہوچکی تھی جس میں 45 فیصد رضاکاروں کی عمریں 18 سے 35 برس کے درمیان تھیں۔
گزشتہ برس تنظیم کے پاس 1 لاکھ 50 ہزار نئے اندراج ہو ئے اور 1 ہزار 968 پیوندکاریاں کی گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 70 زائد ہے۔
چین نے 1996 میں ایک غیرمتعلقہ رضاکار سے اپنا پہلا ہیماٹوپوئیٹک اسٹیم سیل کا عطیہ حاصل کیا تھا۔
اس کے بعد 5 ہزار عطیات کا پہلا سنگ میل عبور کرنے میں اسے تقریباً 2 عشرے لگے جبکہ 10 ہزار عطیات تک پہنچے میں مزید 5 برس کا عرصہ لگا۔