بیجنگ (شِنہوا)چین کے بون میرو بینک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عطیہ دہندگان کی طرف سے ہیماٹوپوائٹک سٹیم سیل کے 18ہزارریکارڈ عطیات دیے گئے۔
ہیماٹوپوائٹک اسٹیم سیل بون میرو میں پائے جانے والے ایسے اسٹیم سیلز ہیں جو خون کے تمام خلیوں کو جنم دیتے ہیں۔ غیر متعلقہ رضاکاروں کی طرف سے دیے گئے یہ عطیات لیوکیمیا اور سِکل سیل انیمیا جیسی خون کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی جان بچانے میں مددگار ہوسکتے ہیں۔
عطیات جمع کرنے والی غیر منفعتی تنظیم چائنہ میرو ڈونر پروگرام (سی ایم ڈی پی) رضاکارانہ عطیہ دہندگان کا ایک قومی ڈیٹا بینک چلارہی ہے جس کے رجسٹرڈ رضاکار وں کی تعداد 34لاکھ 50ہزار سے زیادہ ہے۔
تنظیم کی جانب سے اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران 1ہزار197رضاکاروں کو رجسٹر کیا گیا، جو 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں 197 زیادہ ہے۔