• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین- برازیل ایرو اسپیس تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، ماہرینتازترین

February 07, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین اور برازیل مشترکہ طور پر ارتھ ریسورس سیٹلائٹ تیار کرنے اور برکس ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کنسٹیلیشن میں پیشرفت کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان خلائی تعاون کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

بیجنگ میں چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کی جانب سے منعقدہ چین۔ برازیل خلائی تعاون سمپوزیم میں دونوں ممالک کے خلائی ماہرین نے کہا کہ گزشتہ 30 برس میں چین اور برازیل نے چائنہ برازیل ارتھ ریسورس سیٹلائٹ (سی بی ای آر ایس) منصوبے سے مثبت نتائج حاصل کئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سی بی ای آر ایس خلائی شعبے میں طویل ترین اور اثرورسوخ کا حامل عالمی تعاون کا منصوبہ بن چکا ہے اور یہ "جنوب-جنوب تعاون" کا ایک نمونہ ہے۔

سی بی ای آر ایس پروجیکٹ مشن منیجر ما شی جون نے کہا کہ 1988 میں دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر سی بی ای آر ایس منصوبے کو تیار کرنے سمیت لاگت میں شراکت اور اس کے نظام کو الگ الگ تیار کرنے کا ایک معاہدہ کیا تھا جس میں دونوں فریقوں نے استفادہ کیا۔

چین۔ برازیل پہلا ارتھ ریسورس سیٹلائٹ 1999 میں کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا جس سے چین کو اپنا پہلا ٹرانسمیشن ٹائپ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ مل گیا تھا۔ یہ چین اور کسی دوسرے ملک کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کیا گیا پہلا سیٹلائٹ تھا اور اسے چین میں سال کی سرفہرست 10 سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں میں سے ایک قرار دیا گیا تھا۔

چین اور برازیل نے مشترکہ طور پر 6 ارتھ ریسورس سیٹلائٹ تیار کئے ہیں اور سی بی ای آر ایس-4 اور سی بی ای آر ایس-4 اے سیٹلائٹ مدار میں بہتر طریقے سے گردش کررہے ہیں۔