جیلن (شِنہوا) چین مشرقی صوبے شان ڈونگ کے دارالحکومت جی نان میں برفباری کے سبب پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے ساتھ ساتھ کنڈرگارٹن نے بھی اپنی کلاسیں آن لائن کردی ہیں۔ یہاں برفباری کا آغاز پیر کی صبح سے ہوا ہے۔
جی نان میں برفباری اور تیز ہوا کا سلسلہ پیر کی علی الصبح شروع ہوا تھا اور صبح 3 بجے سے 10 بجے کے دوران شہر میں 7 ملی میٹر برف پڑچکی تھی۔
جی جان کے محکمہ تعلیم نے آن لائن کلاسیں منعقد کرنے کی ہدایت جاری کی تھی تاکہ تاکہ تدریس کا سلسلہ جاری رہے اور اس میں کوئی خلل نہ پڑے ۔
شہر کے ضلع تیان چھاؤ کے اسکولوں نے اتوار کو آن لائن تدریس کی منصوبہ بندی کرلی تھی۔ ژی جن شی اسٹریٹ پرائمری اسکول کی ٹیچر لی یی روئی نے بتایا کہ انہوں نے آن لائن کلاس کے دوران اپنے طالب علموں کو تعلیمی کھیلوں میں مصروف کیا۔
انہوں نے گھر پرکام دیا طالب علموں کو برف سے متعلق گیت پڑھنے ، برف کے ٹکڑوں سے ڈیزائن بنانے اور اپنے والدین کے ساتھ گھر سے باہر برف سے متعلق سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کو کہا۔
اسکولوں نے کیمپس کے داخلی راستوں اور کھیل کے میدانوں سے برف صاف کرنے کی ذمہ داری کچھ اساتذہ کو کو سونپی ہے تاکہ منگل کو طلباء کی محفوظ واپسی ہوسکے۔