• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، چاقو حملے میں 8 افراد ہلاک، ایک زخمیتازترین

May 24, 2024

ووہان(شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہوبے میں ایک چاقو بردار شخص کے حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

53 سالہ حملہ آور مبینہ طور پر دماغی بیماری میں مبتلا ہے جس کا نام لو بتایا گیا ہے۔ اس نے گزشتہ صبح شیاو گان شہر کے شیاؤ وو ٹاؤن شپ میں آٹھ افراد کو چاقو کے وار کر کے ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا تاہم زخمی شخص کو جان لیوا زخم نہیں آئے۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش  شروع کر دی ہے۔