ووہان (شِںہوا) چین کے وسطی صوبے ہوبے کے مضافاتی شہر یی چھانگ میں ایک چٹان گرنے سے 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
کاؤنٹی حکومت نے بتایا کہ چٹان شینگ شان کاؤنٹی کی شاہراہ سے گزرنے والی ایک گاڑی سے پیر کی شب 8 بجکر 30 منٹ پر ٹکرائی جس سے اس میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔