بیجنگ(شِنہوا) چین چاند پر اپنا اگلا تحقیقاتی مشن چھانگ ای- 6 منصوبہ بندی کے مطابق آئندہ سال لانچ کرے گا،اور اس سے متعلقہ ترقیاتی کام جاری ہیں۔
چین کے قومی خلائی ادارے (سی این ایس اے) کے مطابق تحقیقی پروگرام کے مطابق چھانگ ای- 6 مشن چاند کے دور دراز کے علاقے سے نمونے جمع کرے گا۔ اس کا مقصد چاند کے قطب جنوبی-آٹکن بیسن میں اترنا اوروہاں سے مختلف خطوں اور ادوار کے نمونے جمع کرنا ہے۔
سی این ایس اے نے کہا کہ چاند کے دوردراز کے علاقے اور زمین کے درمیان رابطوں کے قیام کے لیے، چین 2024 کی پہلی ششماہی میں اپنے نئے تیار کردہ ریلے سیٹلائٹ چھیو چھیاو-2 یا میگ پھی برج-2 لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سی این ایس اے نے بتایا کہ چھانگ ای-6 فرانس، اٹلی، پاکستان اور یورپی خلائی ایجنسی کا پے لوڈ لے کر جائے گا،جس میں ایک منفی آئن ڈیٹیکٹر اور ایک ریڈون گیس ڈیٹیکٹر شامل ہے۔