بیجنگ(شِنہوا)چین چاند پر عمارتوں کی تعمیرکے لیے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے استعمال کی فزیبلٹی کے لیے قمری ریسرچ پروگرام کو بروئے کار لائے گا۔
چائنہ ڈیلی نے پیرکو اپنی رپورٹ میں چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے ایک سائنسدان وو ویرن کے حوالے سے بتایا کہ چھانگ ای- 8 تحقیقاتی مشن چاند پر موجود ماحولیات اور معدنی ساخت کی تحقیقات کے لیے تیار ہے، اور یہ چیک کرے گاکہ آیا تھری ڈی پرنٹنگ جیسی کچھ جدید ٹیکنالوجیز کوچاند کی سطح پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
وو کا کہنا تھا کہ اگر ہم چاند پر طویل عرصے تک رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں چاند کے اپنے مواد کو استعمال کرکے اسٹیشن قائم کرنے کی ضرورت ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق،تونگجی یونیورسٹی اور شی آن جیاؤتونگ یونیورسٹی جیسی ملک کی کئی یونیورسٹیاں،پہلے ہی چاند پر تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ممکنہ استعمال کا مطالعہ کررہی ہیں۔