• Islamabad, Pakistan
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، چٹانیں گرنے سے کار سوار3افراد ہلاک، 2زخمیتازترین

July 09, 2024

چھنگ دو(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں  پہاڑ سے نیچے گرنے والی چٹانیں کارسے ٹکرانے کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق حادثہ شام 7بجکر 30منٹ کے قریب صوبے کے شہر باژونگ میں ایس 204 ہائی وے پر پیش آیا، جہاں اچانک پہاڑ سے ٹوٹنے والی چٹانیں شاہراہ سے گزرتی ہوئی گاڑی سے ٹکرا گئیں۔ زخمیوں کو ہسپتال  منتقل کیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر  ہے۔حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔