بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت صنعت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی نے چار شہروں میں بین الاقوامی مواصلاتی گیٹ وے ایکسچینجز کے قیام کیلئے ملک کی تین بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کو لائسنس جاری کر دئیے ہیں۔
وزارت کے ایک بیان کے مطابق چائنہ ٹیلی کام، چائنہ موبائل اور چائنہ یونی کام کی طرف سے نان ننگ، چھنگ داؤ، کُن منگ اور ہائیکو شہروں میں گیٹ وے ایکسچینجز قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
وزارت صنعت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ عالمی نیٹ ورک سے جڑے گیٹ وے ایکسچینجز چین کے بین الاقوامی روابط کے لئے معلومات کا ایک اہم بنیادی ڈھانچہ ہیں۔
ملک کے ٹیلی کمیونیکیشن قواعد و ضوابط کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے علاقے کے اندر بین الاقوامی مواصلاتی خدمات کی فراہمی صرف انفارمیشن انڈسٹری کے حکام کی منظوری سے قائم کردہ ایسے گیٹ وے ایکسچینجز کے ذریعہ کی جائے گی۔
صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جن ژوانگ لونگ نے کہا کہ ان ایکسچینجز کے قیام سے چین کی ٹیلی کام خدمات کو مزید کھولنے ، سرحد پار ڈیٹا کے بہاؤ اور بین الاقوامی ڈیجیٹل تجارت کی ترقی میں مدد ملے گی۔
انہوں نے بین الاقوامی مواصلاتی خدمات کی ترقی میں نگرانی اور سکیورٹی کے کام میں کوششوں پر بھی زور دیا۔