ہیفے (شِنہوا) چینی کار ساز کمپنی انہوئی جیانگ ہوئی آٹو موبائل گروپ کمپنی لمیٹڈ (جے اے سی ) نے فروری کے مہینے کے دوران فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 41.57 فیصد اضافہ رپورٹ کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق گزشتہ ماہ جےاے سی نے مجموعی طور پر 49 ہزار 700 گاڑیاں فروخت کیں جن میں سے 15 ہزار 700 کو برآمد کیا گیا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 171 فیصد سے ز ائد کا حیران کن اضافہ ہے۔
جےاے سی کے بڑھتے ہوئے کاروبار کو 27 فروری کو منعقدہ ایک بڑی ڈیلیوری تقریب کے ذریعے اجاگر کیا گیاجس میں 3 ہزار گاڑیوں کی کھیپ متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئی۔ معاہدے کے مطابق ستمبر تک مجموعی طور پر 10ہزارگاڑیاں متحدہ عرب امارات کو فراہم کی جائیں گی۔
جےاے سی نے 2022 کے آخر تک 8 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں 130 سے زیادہ ممالک اور خطوں کو برآمد کیں۔ جےاے سی کی تقریباً 80 فیصد برآمدات بیلٹ اینڈ روڈ ملکوں کو بھیجی گئی ہیں۔