• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین چھٹیوں کےدوران سفری رش کے لیے مزید ٹرینیں شروع کرے گاتازترین

April 23, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین میں یوم مئی کی تعطیل کے دوران مسافروں کے رش سے نمٹنے کے لیے 27 اپریل سے 4 مئی تک روزانہ اوسطاً 1 ہزار 500 سے زائد اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے کہا کہ اس مدت کے دوران اس کے پاس روزانہ اوسطاً 10 ہزار500  سے زیادہ مسافر ٹرینیں ہوں گی۔

چین کی سرکاری ریلوے ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ 12306 ڈاٹ سی این اور اس کی موبائل ایپ  کے زریعے ہفتہ کے روز دوپہر 2 بجے تک چھٹیوں کے لیے 4 کروڑ65 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ٹکٹ فروخت کیے گئے تھے۔