شی ننگ(شِنہوا)چین کے صوبہ چھنگ ہائی میں 750 کلو واٹ بجلی ٹرانسمیشن اور ٹرانسفارمیشن منصوبے نے تکمیل کے بعد کام شروع کر دیا ہے۔
چھنگ ہائی الیکٹرک کمپنی کے مطابق یہ منصوبہ ہائی نان تبتی خود مختار علاقے کی گونگ ہی کاؤنٹی میں 3 ہزار175 میٹر کی اوسط بلندی پر واقع ہے۔ یہ منصوبہ صوبے میں نئے توانائی منصوبوں فوٹو وولٹک اور ونڈ پاور پروجیکٹس سے پیدا ہونے والی بجلی کو پاور گرڈ سے منسلک کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔
اس منصوبے سے صاف توانائی کی بجلی کی سالانہ پیداوار میں 9 ارب کلو واٹ گھنٹے سے زیادہ اضافہ متوقع ہےجو تقریباً 31 لاکھ 20 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو 86لاکھ 40 ہزار ٹن تک کم کرنے کے برابر ہے۔
چھنگ ہائی دریائے یانگسی، دریائے زرد اوردریائے لان سانگ کا گھر ہے جو اپنے پانی، شمسی اور ہوا سے توانائی کے وسائل کے لیے جانا جاتا ہے۔ 2023 میں چھنگ ہائی میں صاف توانائی کی کل صلاحیت 5 کروڑ 10 لاکھ 70 ہزار کلوواٹ تک پہنچ گئی۔