• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، چھنگ ڈاؤ میں سابق اعلیٰ بلدیاتی سیاسی مشیر پر رشوت ستانی کا مقدمہتازترین

October 31, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں بلدیات کے سابق سینئر سیاسی مشیر جی بن چھانگ کے خلاف رشوت ستانی کا مقدمہ چلایا گیا۔

جی کا مقدمہ چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے عوامی استغاثہ نے قومی نگراں کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دائر کیا تھا۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفر نس کی چھنگ ڈاؤ بلدیاتی کمیٹی کے سابق چیئرمین جی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے شان ڈونگ کے نائب گورنر سمیت اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کو فائدے دیئے اور اس کے عوض بھاری رقم اور قیمتی سامان وصول کیا۔

استغاثہ نے ملزم کو اس کے قانونی حقوق سے آگاہ کیا۔ اس سے تفتیش کی اور وکیل صفائی کی رائے سنی۔