بیجنگ(شِنہوا) چین بھر میں سرحدی معائنہ کرنے والی ایجنسیوں نےحالیہ اختتام پذیرہونے والے تین روزہ چھنگ منگ تہوار کی تعطیلات کے دوران تقریباً 51لاکھ 90ہزار سفری دوروں کے انتظامات سنبھالے۔
قومی امیگریشن انتظامیہ (این آئی اے ) کے اتوار کو جاری اعداد و شمارکے مطابق آمد اور روانگی کے لحاظ سے سفری دوروں کی تعداد یومیہ اوسطاً17لاکھ 30ہزار تک پہنچ گئی جو کہ 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں 69.6 فیصد زیادہ ہے۔
مجموعی سفری دوروں میں ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے باشندوں نے 22لاکھ 70ہزارکے قریب اندروں وبیرون ملک سفری دورے کیےجو کہ گزشتہ سال کی نسبت35.9 فیصد اضافہ ہے۔
چینی میں لینڈ سے تعلق رکھنے والے باشندوں نے 24لاکھ 20ہزارسے زیادہ اندرون و بیرون ملک سفری دورے کیے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 101.7 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔
اسی طرح غیر ملکیوں کےآمد اورروانگی کے سفری دوروں کی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ گئی جو 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں 163.2 فیصد زیادہ ہے۔