بیجنگ (شِنہوا) چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) نے ملکی معیشت میں جاری تیز بحالی کے دوران رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اپنی سرگرمیوں میں مزید اضافے کا اندراج کرایا ہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ آٹھ بڑی صنعتوں کے 3 ہزار ایس ایم ایز کے سروے پر مبنی اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیویلپمنٹ انڈیکس پہلی سہ ماہی میں 89.3 رہا جو 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں 88 تھا۔
اگرچہ یہ عدداب بھی 100 کی بوم اینڈ بسٹ لائن سے کم ہے لیکن اس نے 2021 کی دوسری سہ ماہی کے بعد سے نظر آنے والے گراوٹ کے رجحان کو پلٹ دیا ہے۔
پہلی سہ ماہی میں تمام 8 بڑے شعبوں کے ذیلی انڈیکس میں اضافہ ہوا جس میں رہائش اور کیٹرنگ کی صنعت، انفارمیشن ٹرانسمیشن، کمپیوٹر سروس اور سافٹ ویئر انڈسٹری، اور نقل و حمل، ڈاک اور اسٹوریج کی صنعت شامل ہے ۔یہ جانچے گئے تمام شعبوں میں مزید نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک کی مجموعی بحالی کی رفتار اور مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کی بدولت ایس ایم ایز کاروباری ترقی میں زیادہ پراعتماد تھے جو ان کی مارکیٹ کی بہتر توقعات کی عکاسی ہے اور ان کے سرمائے کی کمی کا معاملہ آسان ہوا ہے۔
ایسوسی ایشن نے اب بھی بڑھتی ہوئی لیبر اور ہاؤسنگ اخراجات کی مشکلات کے بارے میں متنبہ کیا ہے اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور حکومتی پالیسیوں کے تسلسل ، استحکام اور شفافیت کو برقرار رکھنے کی کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔